فلم عاشق رنگ رنگیلے کے نام پر سٹیج ڈرامہ لگا ساکھ متاثر کی گئی, ریاض ملک

فلمساز ریاض ملک نے پنجاب آرٹس کونسل کو اپنی فلم کا نام سٹیج ڈرامہ کے لئیے استعمال کرنے پر پنجاب آرٹس کونسل میں درخواست دے دی ۔لاہور پریس کلب میں مچ گیلری میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ملک نے کہا کہ ورثہ تھیٹر نے میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کانام استعمال کیا جس سے میری فلم کی ساکھ خراب ہوئی ،ریاض ملک نے کہا کہ میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کی تشہیری مہم اخبارات اور سوشل میڈیا پر جاری ہے ملکی حالات اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی فلم جلد ریلیز کروں گا۔ ریاض ملک نے کہا کہ میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کے نام کو غیر قانونی طور پر تھیٹر ڈرامہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔میری فلم میں نامور کامیڈین کام کررہے جن میں نسیم وکی افتخار ٹھاکر اور دیگر شامل ہیں ریاض ملک نے کہا کہ تھئیٹر ڈرامہ کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed