خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، سرکاری سکول کھل گئے

خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوگئیں، جس کے بعد مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول پیرکے روز سے دوبارہ کھل گئے۔ڈائریکٹوریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی معطل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سمر زون کے مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 17 سے 31 اگست تک مارننگ اسمبلی نہیں ہوگی۔دوسری جانب ونٹر زون کے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول معمول کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2026 سے خیبر پختونخوا کے تمام اسکول معمول کے روٹین اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed