سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالبہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کیلئے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی استقامت مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، ان کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، جبکہ بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کیلئے ان کی رہنمائی اہم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔استقبالئے کے دوران سابق فوجیوں کی قربانیوں، تجربے اور ملکی دفاع میں ان کے دیرینہ کردار کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed