ٹرانسپورٹرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدمنی مزدا ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔5روز تک جام رہنے والا گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا،ٹرانسپورٹ کونسل الائنس میں 15 گڈز ٹرانسپورٹ تنظیمیں شامل تھیں۔ صدر منی مزدا ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ فیصلہ برادری، ملک ،عوامی مفاد میں کیا گیا ،امید ہے حکومت معاہدے اور وعدوں پر عملدرآمد کرائے گی،معاہدے پرعمل نہ ہوا تو آئندہ پہیہ جام ہڑتال نہیں دھرنے دینگے،آئندہ ٹرک سڑکوں پر کھڑے کر کے احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔ یہ صدر منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کے مطابق تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں،ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔







