جشن آزادی کے حوالے سے ڈائون ٹائون مال مردان کے زیرِ اہتمام رنگارنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں گرین ایکڑز کے رہائشیوں سمیت مردان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے وطن سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ تقریب پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا گیا بچوں نے ٹیبلو اور دلکش ملی نغمے پیش کیے، تقریب کے شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائون ٹائون مال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ملک اختر پرویز نے کہا کہ ”پاکستان ہمارے آبا ئواجداد کی ان گنت قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے۔ آزادی ربِ کریم کی ایک عظیم نعمت ہے اور بطور قوم ہمیں اس کی مکمل قدر کرنی چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ”موجودہ دور میں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے محنت، صداقت اور تعلیمی میدان میں تگ و دو کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کو ترقی کی بامِ عروج پر پہنچایا جا سکے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ملک اختر پرویز نے اعلان کیاکہ اگلے ماہ ستمبر کے وسط میں بچوں کے لئے تین روزہ پلے لینڈتفریحی میلہ لگایاجائے گا جبکہ اکتوبر میں ڈان ٹان مال خیبرپختون خوا کا سب سے بڑا فوڈ سٹریٹ لگایاجائے تاکہ شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر جدید سہولیات اورتفریحی مواقع میسرآسکے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کے لیے بالخصوص دعا کی گئی، جبکہ فضا میں سبز و سفید غبارے اور پرچم چھوڑے گئے۔ حاضرین نے ”پاکستان زندہ باد” اور ”قائد اعظم زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر تقریب کو دلی جذبے کے ساتھ اختتام پذیر کیا۔







