لکی مروت میں دومختلف واقعات میں دوافراد قتل

ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق بہرام خیل میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک کوچ ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ قتل کا واقعہ تجوڑی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مقتول 52 سالہ محمد رحمان اور اس کا بیٹا 27 سالہ سیف الرحمان اپنی کوچ میں تجوڑی بازار جا رہے تھے کہ مانیا پل کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیا۔ مسلح افراد نے رحمان کو، جو کوچ چلا رہے تھے، کو گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑی کے عقب میں لے جاکرفائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقتول رحمان کے بیٹے سیف الرحمان نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور قتل کے بعد فرار ہو گئے اور یہ کہ ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ دفعات کے تحت نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس کے علاوہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں تاجہ زئی کے علاقے میں انڈس ہائی وے کے کنارے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ غزنی خیل تھانے کی پولیس پارٹی اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں خون میں لت پت لاش پڑی ملی پولیس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کو مقتول سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے۔ پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد تمام زاویوں سے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed