سخاکوٹ میں بھتہ خوروں کی فائرنگ،بزرگ راہگیر جاں بحق

سخاکوٹ کے نواحی علا قہ زیڑسادرے (سرکئی بالا) میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ملی خیلوونڈ نہر غاڑہ رہائشی پیر محمد اقبال ولد غنی بادشاہ، جو ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل ہیں 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر پہلے سے تاک میں بیٹھے مبینہ ملزم کامران اور دیگر مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے پیرمحمد اقبال بال بال بچ گیا جبکہ فائرنگ کی زد میںنہرکے کنارے بیٹھے دوراہگیر بزرگ شہری انور بیگ عرف لیونے ماما اور خان بہادر کاکا آگئے شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر درگئی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انور بیگ عرف لیونے ماما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز پوسٹ تھانہ سخاکوٹ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے کی وجہ بھتہ طلبی کا تناز عہ بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی حتمی وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed