آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز

جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز کر دیا گیا ہے۔ؤنغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اوریکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں، ملی نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے۔ملی نغمے میں پاکستان کوجان اورزندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ دراصل پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی، وطن کی محبت اور وفاداری کے جذبے کا عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed