سیگڑی بنگلہ کے قریب موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ کے تصادم میں 1سالہ بیٹی جاں بحق ،باپ زخمی ہوگیا،سگو پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق 27سالہ رجب ولد فضل الرحمن اعوان سکنہ لاڑ شریف اور اس کی ایک سالہ بیٹی زریاب بی بی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں سیگڑی بنگلہ کے قریب لوڈر رکشہ کے ساتھ تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جبکہ لوڈر رکشہ والا بھی معمولی زخمی ہوا، جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا جہاں ایک سالہ زریاب بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج معالجہ زندگی کی بازی ہار گئی ، دوسرے واقعہ میں تھانہ درابن کی حدود موٹرسائیکل پر ڈیزل کا کاروبار کرنے والا 22سالہ محمد اکرام سگو پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، تھانہ درابن میں مقتول کے بھائی فضل الرحمن سکنہ گنڈی عاشق نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔







