پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان تیزاب سے جھلس گیا، فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔







