بانی کی صحت پر سیاست نہیں کرنا چاہتے’ متضاد خبریں آرہی ہیں’ شفیع جان

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بھی سیاست نہیں کرنا چاہتے، انکی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملی تو پاکستان کے ہر چوک پر لوگ نکلیں گے۔ ایک انٹرویو میں شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے، وکلا، بہنوں، کارکن یا کسی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔شفیع جان نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملی تو پاکستان کے ہر چوک کو ڈی چوک بنایا جائے گا سب پارٹی رہنمائوں کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے عمران خان کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بھی سیاست نہیں کرنا چاہتے، چاروں صوبوں میں آج ( جمعرات) کو عوام نکلیں گے ہم عوامی پریشر ڈالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ علیمہ خانم سہیل آفریدی کی کال نہیں اٹھاتیں، ان دونوں میں رابطہ ہوتا رہا ہے دن میں ایک دوبار بات ہوتی رہتی ہے، عمران خان کی صحت کا معاملہ ہے پارٹی کی لیڈرشپ بھی ان کی بہن سے رابطے میں رہتی ہے۔شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی پشاور پہنچ گئے ہیں ۔وہ ضلع خیبر سے اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، وہ کے پی میں اسٹریٹ موومنٹ کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان بھی جائیں گے، 27 ستمبر کو پشاور سے جب نکلیں گے تو 20 لاکھ کے قریب لوگ ساتھ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed