پشاور پریس کلب کے ممبران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے طبی سہولیات فراہم کرنے والی میڈوائج انٹرنیشنل اور پشاور پریس کلب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔مفاہمتی یادداشت پر میڈ وائج کے سی ای او ڈاکٹر عامر میر اور صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض نے دستخط کئے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عالمگیر خان ، نائب صدر ضیا الحق ، فنانس سیکرٹری محمد ارشاد سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق پشاور پریس کلب کے ممبران کو دنیا بھر کے بہترین معالجین سے طبی مشورہ کی سہولت فراہم کی جائے گی، سی ای او میڈ وائج ڈاکٹر عامر میر کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کو بہترین طبی مشورہ کے لئے دنیا بھر کے طبی ماہرین سے منسلک کرینگے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان، امریکہ، یورپ، بھارت اور دیگر ممالک کے بہترین معالجین سے اب آپ طبی مشورہ لے سکتے ہیں اور صرف ڈاکٹر کی فیس وصول کی جائے گی جبکہ کمپنی کوئی سروس چارجز وصول نہیں کی جائی گی ۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد ریاض نیکہا کہ میڈ وائج کے سی ای او کو پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے میڈ وائج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، یہ صحافیوں کو بہترین معالجین سے علاج کا موقع فراہم کرے گا۔صحافی آن لائن اپنے مرضی کے ڈاکٹرز سے طبی مشورہ لے سکے گے۔ دنیا اب گلوبل ویلج ہے، گھر بیٹھے آپ دنیا کے ساتھ کنکٹ ہوتے ہیں، صحافیوں کا روٹین بھی بہت مصروف ہوتا ہے ان کے لئے یہ بہت اچھا ہے کہ گھر بیٹھ کر دنیا بھر کے ڈاکٹرز سے مشورہ لے کر بہترین علاج مسیر ہوں۔







