خیبرپختونخوا اسمبلی واش کاکس (Water, Sanitation and Hygiene) کا پہلا کمیٹی اجلاس خیبرپختونخوا اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین واش کاکس و رکن صوبائی اسمبلی کبیر خان نے کی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور چیف ویپ صوبائی اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی و سیکرٹری واش کاکس سید وقار شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی، یونیسیف کے نمائندگان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، متعلقہ حکومتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور نجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں پانی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت (WASH) سے متعلق موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز، پالیسی امور، قانون سازی اور مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا کی جانب سے واش سیکٹر کی بہتری، ادارہ جاتی روابط اور عوام کو بنیادی سہولیات کی مثر فراہمی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے واش کاکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت براہِ راست عوام کے معیارِ زندگی اور بنیادی انسانی ضروریات سے جڑے ہوئے معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے اسمبلی، حکومت کے متعلقہ اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ملکی و بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان مثر اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔اسپیکر نے متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا کہ واش سے متعلق معاملات پر باقاعدہ کوآرڈینیشن کا مثر طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی، حکومتی ادارے اور متعلقہ ملکی و غیر ملکی تنظیمیں بہتر ہم آہنگی کے ساتھ کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ واش کاکس کو محض ایک فورم تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات، پالیسی سازی اور عوامی مسائل کے حل کا مثر ذریعہ بنایا جائے گا۔چیف ویپ صوبائی اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان نے کہا کہ واش کے شعبے میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واش کاکس ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں تمام متعلقہ فریق مل کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے عملی حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دے سکتے ہیں۔چیئرمین واش کاکس و رکن صوبائی اسمبلی کبیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واش کاکس کے پہلے اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، WASH نیٹ ورک اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم معلومات اور تجاویز پیش کی گئیں







