سوات میں یومِ آزادی پر ایک لاکھ 45ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

یومِ آزادی پر لوئر سوات میں ایک لاکھ 45ہزار 122سے زائد پودے لگانے کیلئے میگا شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریلیف و ہیومن رائٹس نعمت اللہ کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس ہوا، جس میں محکمہ جنگلات، تعلیم، صحت، ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یومِ آزادی کے موقع پر لوئر سوات میں چار مقامات پر خصوصی شجرکاری تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، متعلقہ محکموں کے اہلکار اور طلبہ شرکت کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمت اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منتخب مقامات کا دورہ کرکے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے افسران، ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کو یومِ آزادی اور شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ میں شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ اور وطن سے محبت کا شعور اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست قومی تاریخ کا اہم دن ہے جسے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام تقریبات اور میگا شجرکاری مہم کے انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed