ملک میں موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صنعتیں چلانے کے لئے گیس نایاب ہوگئی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ایل این جی سپلائی کے لیے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر آٹھ ایل این جی کارگوز کی سپلائی کے لیے ایک بھی بولی نہ آئی، ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔صنعتکار فیکٹریاں چلانے کے لئے پرانے طریقوں پر واپس لوٹنے لگے، ایل پی جی سے گیس پر منتقل کراچی میں چمڑے کی صنعت اب دوبارہ ایل پی جی پر منتقل ہورہی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں گیس پریشر ڈاون کر دیا جائیگا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00
1 تبصرہ. Leave new
Wow, wonderful weblog structure! How long have you been running a blog for?
you make blogging look easy. The full glance of your
website is wonderful, as smartly as the content!