فیصل آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر تاجر کو حبس بے جا میں رکھ کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے تاوان وصول کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈھڈی والا کی رہائشی خاتون نے تاجر امین کو شادی کروانے کا جھانسہ دے کر بلوایا اور تین پولیس اہلکاروں کی مدد سے اسے نامعلوم جگہ پر لے جا کر حبس بے جا میں رکھا۔ ملزمان نے مغوی کے دوست پراپرٹی ڈیلر سے رہائی کے عوض اڑھائی لاکھ تاوان طلب کیا اور ایک لاکھ 90 ہزار وصول کرنے کے بعد مغوی کو چھوڑ دیا۔مغوی کی رہائی کے بعد معاملہ سامنے آیا تو پولیس نے خاتون اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف تھانہ مدینہ ٹان میں مقدمہ درج کرلیا ۔اغوا کار پولیس ملازمین میں سے اسد پنجاب کانسٹبیبلری، رشید سی آئی اے اور آصف تھانہ روڈالہ میں تعینات ہے ، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تینوں پولیس ملازمین کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔