قتل کے ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ایڈیشنل سیشن جج پشاور رفیع اللہ نے تکرار پر شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم وقار کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ استغاثہ کے مطابق مقتول کے بھائی نے تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ ہم کریانہ کی دکان میں موجود تھے کہ اس دوران ملزم فاروق کے کہنے پر وقار نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی امیرنواز شدید زخمی ہواجبکہ میں خود بال بال بچ گیا، بھائی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا،وجہ عناد وقوعہ سے قبل ملزمان کے ساتھ زبانی تکرا ہوئی تھی، پولیس نے ملزمان وقار اور فاروق کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے بعد میں ملزمان کو گرفتار کرلیا، معاون ملزم فارو ق بعد زیں ضمانت پر رہاہوا،تفیش مکمل ہونے پر مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیاجس کے بعد ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا، عدالت نے گزشتہ روز تمام گواہوں اور ثبوں کی بناء پر ملزم وقارکو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور پانچ لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو اداکرنے کے احکامات جار ی کردیئے ، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ما ہ کی قید جیل میں گزارنہ ہوگی۔ دوسر ی جانب عدالت نے معاون ملزم فاروق کو ناکادفی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed