کوہستان سیکنڈل’ ملزم قیصر اقبال کی درخواست ضمانت مسترد

احتساب عدالت پشاور نے کوہستان میگا اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی طبی بنیادوں پر دائر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت احتساب جج محمد ظفر نے کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ان کا موکل شوگر، عارضہ قلب اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور اسے سینئر ماہر ڈاکٹروں سے علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات حاصل کر سکے۔دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ قیصر اقبال کوہستان میگا اسکینڈل میں 36 ارب روپے کے مبینہ مالیاتی اسکینڈل کا مرکزی ملزم ہے، جبکہ اس پر 14 ارب روپے کی خردبرد کا الزام بھی عائد ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ملزم گردے، دل یا شوگر کا مریض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کا علاج لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں جاری ہے، اس لیے اسے ضمانت پر رہا کرنے کی کوئی قانونی یا طبی ضرورت نہیں۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت نے ملزم قیصر اقبال کی طبی بنیادوں پر دائر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed