سکیورٹی خدشات، باجوڑ میں کسانوں کو کھڑی فصلیں فوری کاٹنے کا حکم

باجوڑ کے خار سب ڈویژن میں سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو سڑکوں کے اطراف 300میٹرکے دائرے میں کھڑی جوار، مکئی اور دیگر بلند فصلیں تین روز کے اندر کاٹنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکامِ بالا کی ہدایات اور موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ مین شاہراہوں کے اطراف ممکنہ خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خار سب ڈویژن کے وہ تمام زمیندار اور کسان جنہوں نے سڑکوں کے کنارے جوار، مکئی یا اسی نوعیت کی فصلیں کاشت کر رکھی ہیں، وہ نوٹس موصول ہونے کے تین دن کے اندرمین روڈ سے 300میٹرکے فاصلے تک اپنی فصل کاٹ کر علاقہ کلیئر کریں۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں احکامات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مین شاہراہوں کو محفوظ بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچائو کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed