کرم میں ایف سی چوکی پر حملہ،7اہلکار زخمی

اپر کرم کے علاقہ شلوزان تنگی میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کر دیا حملے کے نتیجے میں فورسز کے سات اہلکار زخمی ہوگئے مسیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم شلوزان تنگی میں مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حوالدار سید بار، سپاہی سید غلام، سپاہی عارف تاج، حوالدار مختیار، سپاہی ارشد اور سپاہی شاہ حسین شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا حملے کے فورا بعد فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد حملہ آور ہلاک و زخمی ہوگئے جوابی کارروائی کی شدت کے باعث حملہ آور اپنے ایک ساتھی کی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے علاقے میں فورسز نے حملہ اوروں کا تلاش شروع کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed