نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ این سی ایچ ڈی کا نوشہرہ میں تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا این سی ایچ ڈی مقامی لوگوں کی مدد سے نظام پور اور محب بانڈہ میں 20خواندگی مراکز قائم کر دیئے گئے جس کی وجہ سے وہ خواتین جو کسی بھی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ گئے تھی اب وہ ان مراکز کی وجہ سے تعلیم یافتہ اور با شعور شخصیت کی حیثیت سے زندگی گزار سکے گی اور ان مراکز سے پانچ سو لوگوں کو فائدہ ہوگا تفصیلات کے مطابق فروغ تعلیم اور شرح خواندگی بڑھانے کیلئے این سی ایچ ڈی لیٹریسی شعبہ کی جانب سے تعلیم بالغاں پروگرام کے تحت یونین کونسل نظام پور اور محب بانڈہ میں تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر این سی ایچ ڈی نوشہرہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل محمود ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ڈی اے اقتدار حسین قاضی منصور الحق اور عطا محمد بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے این سی ایچ ڈی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تعلیم کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ تعلیم ہی خوشحالی اور ترقی کا واحد ذریعہ ہے انہوں نے عوام کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا انہوں نے این سی ایچ ڈی تعلیم بالغاں سینٹر میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں اور کوئی بھی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے