سردار وقار کی جنوبی کوریا کے سفیر ہان سنگھو سے ملاقات،دورہ سوات کی دعوت

نامور قانون دان سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اسلام آباد میں متعین جنوبی کوریا کے نئے سفیر ہان سنگھو (HAN Sungho) سے کورین سفارت خانے میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران سردار وقار شہزاد نے نو منتخب کورین سفیر کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت انہیں سوات کی وادی کے مشہور اور لذیذ تازہ آڑو کا تحفہ پیش کیا، تاکہ علاقے کی زرخیزی اور زرعی پیداوار کو عالمی سطح پر روشناس کرایا جا سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین عوامی روابط  کو مزید مضبوط بنانے اور سیاحت کے تبادلے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سفیرِ کوریا کے سامنے وادیِ سوات کے قدرتی حسن، تاریخی و ثقافتی ورثے اور سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور انہیں سوات کا دورہ کرنے کی باقاعدہ دعوت دی۔جنوبی کوریا کے سفیر ہان سنگھو نے اس محبت بھری دعوت کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور سوات کی خوبصورتی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بہت جلد سوات کا دورہ کروں گا۔” انہوں نے سوات کے آڑو کے منفرد ذائقے اور اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافت، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے دونوں ممالک کے مابین دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے راستے کھلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed