کراچی سمیت سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔