فقیر آباد فلائی اوور منصوبہ منظور، عوام کیلئے ترقی کا نیا باب

اہلیانِ فقیر آباد کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔ قومی اسمبلی کے رکن آصف خان کی مسلسل کوششوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مثر رابطوں کے نتیجے میں وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 2026-27 کے اے ڈی پی بجٹ میں فقیر آباد فلائی اوور منصوبے کو شامل کرنے کی منظوری دے دیاس اہم منصوبے کی شمولیت سے علاقے میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل، شہریوں کیلئے آمدورفت میں آسانی اور ترقیاتی عمل کو نئی رفتار ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گااس موقع پر ایم این اے آصف خان نے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی فلاح اور ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed