ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 567سے زائد ہائرڈ اساتذہ فارغ کر دیئے گئے، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبا کا مستقبل داو پر لگ گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں 567سے زائد پی ٹی سی (پیرا ٹائم / ہائیرڈ) اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا ہے، جس سے ہزاروں طلبا کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔مقامی والدین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ فارغ کیے گئے اساتذہ نے کئی سالوں سے علاقے کے بچوں کو تعلیم دی ہے اور ان کی خدمات کو نظر انداز کرنا تعلیم کے معیار کو متاثر کرے گا۔جمرود کے عوام اور مقامی رہنما، جن میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے آبائی حلقہ کے لوگ بھی شامل ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ہائیرڈ اساتذہ کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام میں خلل پیدا نہ ہو۔مقامی لوگ زور دے رہے ہیں کہ ہائیرڈ اساتذہ کی خدمات اور تجربے کو سراہا جائے اور انہیں مستقل اسامیوں پر تعینات کیا جائے تاکہ طلبا کی تعلیم متاثر نہ ہو۔پی ٹی سی کے ہائرڈ اساتذہ کو نوکری سے برخاست کئے جانے پر دیگر اساتذہ اور والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے، مقامی تعلیم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اور کئی طلبا کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوگا۔







