آزاد کشمیرمیں عام انتخابات 27جولائی کو ہوں گے

آزادکشمیرمیں عام انتخابات 27جولائی کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے مظفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں ستائیس جولائی کو پولنگ کا اعلان کر دیا۔چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرنے کہاکہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر آزادکشمیرمیں عام انتخابات رینجرز اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے مزیدکہاکہ عام انتخابات کے پیشِ نظر آزاد کشمیر بھر میں نئی تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اجرا پر پابندی عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed