بھارت میں سرکاری زمین کا الزام لگا کر مدرسہ گرادیا گیا

آر ایس ایس کے اشاروں پرچلنے والی مودی سرکار نے مسلمانوں اوردوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا جینا مشکل بنادیا۔بھارتی جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس مودی حکومت کے مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم سامنے لے آیا۔اترپردیش کے علاقہ غازی آباد میں سرکاری زمین کا الزام لگا کرایک مدرسہ گرادیا گیا جبکہ 2 بند کردیے گئے۔ مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدرسہ سن 2000 سے رجسٹرڈ ہے اور تمام کاغذات بھی بالکل صحیح ہیں۔ اس موقع پرہندورکشا دل کے صدر پنکی چودھری نے مسلمانوں کیخلاف بیان میں کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بلڈوزر سے دارالعلوم دیوبند کو بھی گرائیں۔دوسری جانب دہرادون میں مسجد پر پابندی کے بعد انتہا پسندوں نے مسجد کے باہر ہندو مذہبی عبادت شروع کردی۔ ماہرین کے مطابق مودی کی حکومت میں بھارت میں ہندوتواکا نظریہ مضبوط ہوچکا ہے جس کا نشانہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed