چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومتی وزرا خود ایک پیج پر نہیں، حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، حکومتی وزرا چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری مشاورت نہ کرنے اور فروغ نسیم مشاورت کی بات کر رہے ہیں، کیا فواد چوہدری اور حکومت کنفیوز ہے یا قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیشن کے باوجود چیئرمین نیب کو برقرار رکھنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس کا اجرا سمجھ سے بالا ہے، آرڈیننس سے ادارے اور اداروں کے سربراہ متنازع ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب پہلے سے متنازع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ شہباز شریف ملزم ہیں اس لیے مشاورت نہیں ہو گی۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا آپ کے لیڈر عمران خان کی کابینہ میں چینی، آٹا، دوائی، پیٹرول چور نہیں بیٹھے؟ کیا حکومتی وزرا کے خلاف نیب میں کیس نہیں چل رہے؟

2 تبصرے. Leave new

  • Wow, fantastic weblog format! How lengthy have you ever been running a blog for?
    you made blogging glance easy. The full glance of
    your site is great, as smartly as the content!

    جواب دیں
  • Wow, superb blog structure! How long have you been running a
    blog for? you make blogging glance easy. The overall look of your web site is
    fantastic, as neatly as the content material!

    جواب دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر