چین میں ریموٹ سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا کاغذی طیارہ

چین میں طلبا کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی طیارہ فضا میں اڑا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملک یمیڈیا کے مطابق چین کے شہر شینژین کے ژیلی مڈل سکول کے طلبا کے ایک گروپ نے (جس کی قیادت جماعت اول گریڈ 1 کی کلاس 16کے طالب علم ژو جونجیے کر رہے تھے)تقریبا 6ماہ کی انتھک محنت کے بعد ایک مکمل طور پر فعال آر سی(ریموٹ کنٹرول)کاغذی طیارہ تیار کیا۔6.06میٹر چوڑے پروں اور 5.06 میٹر لمبے جسم والے اس طیارے نے رواں ماہ کامیاب آزمائشی پرواز کی، جہاز تقریبا 15منٹ تک فضا میں رہا اور پھر بحفاظت زمین پر لینڈ کر گیا۔منصوبے کے چیف ڈیزائنر اور پائلٹ ژو جونجیے نے بتایا کہ ٹیم صرف کاغذی جہاز کے بنیادی اصولوں کو جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ایک مستحکم اور غیرمعمولی بڑے سائز کا ماڈل بنانا چاہتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed