جاپانی آبادی میں تاریخی کمی، تعداد 12کروڑ 30لاکھ سے بھی کم ہوگئی

جاپان کی آبادی میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث جاپان کی آبادی 12 کروڑ 30 لاکھ سے بھی کم ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی آبادی میں مسلسل پانچویں سال گراوٹ کا رجحان ہے، 5 سال کے دوران جاپان میں 30 لاکھ سے زائد افراد گھٹ گئے۔جاپان کی وزارت داخلہ کی ابتدائی مردم شماری رپورٹ کے مطابق جاپان کی آبادی کم ہو کر 12 کروڑ 30 لاکھ 49 ہزار 524 رہ گئی ہے جو اکتوبر 2020 کی مردم شماری کے مقابلے میں 30 لاکھ سے زیادہ یعنی تقریبا 2.5 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔مردم شماری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ جاپان کی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed