بنوں حملہ بند کمروں کے فیصلوں کا نتیجہ ہے’ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مذمت

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سہیل آفریدی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف خیبر پختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں اور مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلا، دہشت گردی سے متاثرہ ہر خاندان کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کھڑی ہے۔وزیراعلی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف صف اول میں رہ کر عظیم قربانیاں دی ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔بنوں فتح خیل پولیس چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنزبنوں میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی اور ڈی آئی جی سجاد خان ،سول و عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی ۔شہدا کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ۔واضح رہے کہ ضلع بنوں میں فتح خیل کے علاقے میں قائم پولیس چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed