عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے 12 ممالک کو ہنٹا وائرس کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا جس کا مقصد وائرس پھیلنے کے ممکنہ خطرے سے خبردار کرنا ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ہنٹا وائرس کی سنگین علامات سامنے آنے سے قبل ہی اس بحری جہاز سے کچھ مسافر اتر کر اپنے ملکوں کو جا چکے تھے جس سے ان ممالک میں ہنٹا وائرس کی وبا پھیل سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ہنٹا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق کی جو کروز شپ ایم وی ہونڈیوس سے منسلک تھیں جبکہ سانس کی شدید بیماری کے کل 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5افراد ایڈیز وائرس کے انفیکشن سے متثر تھے۔ تاہم جن 12 ممالک کو عالمی ادارہ صحت نے ریڈ الرٹ جاری کیا، ان میں کینیڈا، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ، سویڈن، سنگاپور، ترکی، سوئٹزرلینڈ، امریکا اور برطانیہ شامل ہیں، جس سے ماہرینِ صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ بھی دی۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اگر عوامی صحت کی حفاظت کیلئے فوری اور مناسب اقدامات اٹھائے گئے تو ہنٹا وائرس کا پھیلا ئو محدود ہوگا، تاہم بحری جہاز کے مسافروں اور ان کے رابطوں کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔







