سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 417 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر پر آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed