میٹرک امتحانات ‘فریش گریجویٹس کی تعیناتی’ اساتذہ کا احتجاج

خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات میں فریش گریجویٹ کی بطور نگرانی تعیناتی کیخلاف اساتذہ نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔اساتذہ نے میٹرک کی ڈیوٹی نہ کرنے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائیگا ۔اس سلسلے میں اساتذہ اور مردان بورڈ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی کامیاب نہیں ہوسکے ہیں بورڈ انتظامیہ نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔اگیگا صوابی مردان اور نوشہرہ کے نمائندہ وفد نے نیاز علی خان خٹک کی قیادت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے چیئرمین پروفیسر جہانزیب سے جرگہ کی صورت میں ملاقات کی اور میٹرک امتحانات کے لیے فریش گریجویٹس و نجی افراد کی بطور نگران تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔وفد نے موقف اختیار کیا کہ امتحانی عمل جیسے حساس معاملے میں غیر تجربہ کار افراد کی تعیناتی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے امتحانی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دریں اثنا مردان بورڈ ہال میں اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ فیصلے کو مسترد کردیا اور واضح کیا کہ وہ اس پالیسی کے تحت ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دیں گے۔اساتذہ رہنمائوں نے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔اساتذہ تنظیموں نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا بھر میں اس اقدام کے خلاف صوبہ گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی ڈیوٹیوں کے لیے صرف تجربہ کار تدریسی عملے کو ہی تعینات کیا جائے تاکہ امتحانات کا نظام شفاف اور موثر بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 31 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں، تاہم اساتذہ کے احتجاج کے باعث امتحانی انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed