ضلعی انتظامیہ نے بغیر این او سی کہ مختلف وفاقی ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کھدائی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ سی این ڈبلیو کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی جانب سے نئے پلاسٹک پائپ بچانے کے لیے کھدائی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے پانی کا سسٹم وغیرہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ گلیوں محلے سڑکوں پر کئی کے بعد انہیں ایسے چھوڑ دیا ہے جس سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی شکایات ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے کر دی گئی ہے اس سلسلے میں سرکاری ذرائع کے مطابق تمام ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس کمشنر پشاور ڈویژن نے طلب کر لیا ہے بعض مقامات پر کھدائی کے بعد نئی سڑکیں نہیں بنتی ہے جبکہ سی این ڈبلیو کو باقاعدہ طور پر معاوضے کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے







