بینک سرورڈائون سے ای سٹامپ ملنا ناممکن ہوگیا

بینک سرور ڈائون ہونے کے باعث سینکڑوں شہریوں کو ای سٹامپ پیپر ملنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔جبکہ صوبائی حکومت نے بینکوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے پشاور میں دو بینکوں کے بجائے اس کا دائرہ کار پانچ بینکوں تک اسی کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف ڈسٹرکٹس میں ایک ایک مزید بینک کو شامل کیا جا رہا ہے بینکوں کی تعداد کم ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری کام بند ہو گئے ہیں بینکوں کے اندر اور باہر لمبی قطاریں لگنے کے باعث بینکوں میں انے والے شہریوں کو بھی مشکلات درپیش ا رہی ہے بینک سیکٹر کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے ای سٹامپ پیپر فراہم کرنے والے بینکوں کا سرور ڈان ہو رہا ہے جس کی باعث بینک سسٹم شدید متاثر ہو کر رہ گیا شہریوں کو شدید ترین مشکلات درپیش ائی پشاور میں ای سٹامپ پیپر کے لیے دو بینکوں۔مردان چارسدہ نوشہرہ صوابی سمیت مختلف چھوٹے بڑے اضلاع کے لیے ایک ایک بینک مختص کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے بینکوں کی انتظامیہ کو بھی مشکلات درپیش ا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed