پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز مستقل، چار کو توسیع

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کر نے کی منظوری دے دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاورہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر 6 ججوں کو مستقل اور 4ججوں کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقلی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ اور ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی اور ایڈیشنل جج  جسٹس عبدالفیاض کو مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل جج جسٹس اصلاح الدین اور  ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو بھی مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے  مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹرعلی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed