عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مرکزی صدر ایمل ولی خان کے اعزاز میں 15 اکتوبر 2025 کو صوابی انٹرچینج کے مقام پر صوابی میں منعقد ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مرکزی صدر ایمل ولی خان کے اعزاز میں 15 اکتوبر 2025 کو صوابی انٹرچینج کے مقام پر صوابی میں منعقد ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔ جلسے کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا،







