خیبر پختونخوا میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات، این او سی کی شرط ختم

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 5 فیصد اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ خزانہ نے اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسامیوں کے لیے خصوصی اشتہارات دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔اقلیتی کوٹہ اسامیوں کی بروقت تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی جائے گی اور تمام محکموں کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ہائی کورٹ، سروس ٹریبونل اور پبلک سروس کمیشن کو بھی مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed