جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح امن نہیں بلکہ ذاتی مفادات ہیں ۔ودودیہ ہال سیدو شریف میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 2کروڑ 62لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اسکول سے باہربچوں کی تعداد55 لاکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیح اور امن نہیں بلکہ ذاتی مفادات ہیں،ہم حکومت کریں یا نہ کریں ہم 2سالوں میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت پالیسیاں بہتربنادے توآئی ٹی کامنافع 1500ارب ڈالر تک بڑھ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ بنوقابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنارہے ہیں،نوجوان تیار رہیں ملک کی تقدیر بدلنا ان کی ذمہ داری ہے ۔







