جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک بچہ شہید، متعدد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے گائوں دشکہ میں مبینہ طور پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ کم سن بچے شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے دس سالہ بچہ عبدالقدوس ولد احسان اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ دو زخمی بچے ابوبکر ولد بختیول’حلیمہ دختر رشید اور دیگر بچوں کو فوری طور پر مقامی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سینکڑوں افراد نے مکین بازار میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ۔







