ینک آف خیبر اور بینچ میٹرکس کے درمیان معاہدہ طے

بینک آف خیبرنے بینچ میٹرکس کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت بینک آف خیبر نے قرض اور فنانسنگ کی منظوری کے مختلف مراحل کو خودکار اور بہتر بنانے کیلئے بینچ میٹرکس کے RiskNucleus لون اوریجینیشن سسٹم(LOS) کا انتخاب کیا ہے۔ یہ اہم اقدام جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قرض کے اجراء کے عمل میں بہتری، کارکردگی میں اضافے اور ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔معاہدے پر دستخط حسن رضا، منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او بینک آف خیبر کی موجودگی میں شیر محمد، گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ، بینک آف خیبر اور تیمور کلیم، چیف ایگزیکٹو، بینچ میٹرکس نے کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔
RiskNucleus لون اوریجینیشن سسٹم(LOS) قرض کی منظوری کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے ایک جدید اور مؤثر سلوشن ہے ۔ اس کی اہم خصوصیات میں ریکویسٹ ڈیٹیلز اور اوبلیگر ڈیٹیلز ماڈیولز شامل ہیں، جو کریڈٹ کے جائزے کے دوران قرض کی درخواست اور قرض لینے والے (Obligor) کی معلومات کو محفوظ کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، تاکہ تمام ضروری ڈیٹا دستیاب رہے۔ فیسلٹی، کولیٹرلز اور فیسلٹی کوریج ماڈیولز صارفین کو فنانسنگ کی حد کی درخواستوں کو ترتیب کرنے، فراہم کردہ سیکیورٹی کوریج کو مانیٹر کرنے، اور قرض سے جڑے خطرات کا مؤثر تجزیہ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ فنانشل اور رسک ریٹنگ ماڈیولز قرض کی درخواستوں سے متعلق مالی اور غیر مالیاتی ڈیٹا کو جمع کرنے میں معاون ہیں، جو قرض لینے والوں کی کریڈٹ ویلیوایشن میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے خودکار کریڈٹ اپروول ورک فلو کے عمل کو اپناتے ہوئے فیصلہ سازی کو بہتر بنایا جاتا ہے، جس سے عملی کارکردگی، شفافیت اور افادیت میں اضافہ ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر