جے یو آئی کے رحمت سلام خٹک نے پارٹی چھوڑ دی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے پی، رحمت سلام خٹک نے موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیل کے مطابق رحمت سلام خٹک نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما امیرمقام سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی،اس ملاقات میں امیرمقام نے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔بعد ازاں رحمت سلام خٹک نے باقاعدہ طور پر کہا کہ وہ جلد ہی ایک بڑی تقریب میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت اور اس کے ویژن پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور وہ پارٹی کے منشور کے تحت عوام کی خدمت کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed