وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڈ کا دورہ پشاور ، وفاقی وزیر نے سابق گورنر خیبر پختونخوا اور ن لیگ کے سینئر رہنما اقبال ظفر سے اْن کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ، وفاقی وزیر اس موقع پر لوگوں کیساتھ بھی گھل مل گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڈ نے پشاور کا دورہ کیا ، وفاقی وزیر نے سابق گورنر کے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ،عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور متاثرین کو صبر عطا فرمائے ، اس موقع پروفاقی وزیر لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔