شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج سید زاہد شاہ نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طورپر چودہ سال قید اور29لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی سینئر پبلک پراسیکیورٹر حسینہ سید نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتا رملزم راج ولی پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ پشخرہ کی حدود میں فائرنگ کرکے محمد شکیل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا، جس کو طبی امدا دکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس نے18جون 2022کو متاثرہ شخص کے والد کی مدعیت میں دفعہ 324اور 337ڈی کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پولیس نے عدالت میں چالان جمع کرادیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شرو ع ہوا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناء پر جرم ثابت ہو نے پر دفعہ 324میں سات سال قید اور دولاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 337ڈی میں سا ت سال قید اور ستائیس لاکھ روپے جرمانہ بطورعرش( دیت) اداکرنے کی سزا سنادی جبکہ عرش جرمانہ کی عدم ادائیگی تک ملزم کو جیل میں بند ھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔