ہفتے میں لوگ گنجے ہونے لگے، بھارت میں پراسرار بیماری نے تہلکہ مچا دیا

بھارت میں تیزی سے بال گرنے والی حتیٰ کہ دنوں میں گنجا کردینے والی پُراسرار بیماری نے لوگوں کو  پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پُراسرار بیماری میں ریاست مہاراشترا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں کے 50 سے زائد افراد مبتلا ہوگئے جن کے  بال تیزی سے گرنے لگے  ہیں اور  لوگ ہفتے بھر میں گنجے ہورہے ہیں۔

 ضلع بلدھانا  کے 3 گاؤں، بورگاؤ، کلود اورہنگنا اس بیماری سے متاثر ہیں، متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ کئی روز  سے گاؤں کے مرد و خواتین کے بال تیزی سے  جھڑ رہے ہیں اور  ایک بار جب یہ  بال گرنا شروع ہو جائیں تو ایک ہفتے کے اندر انسان گنجا ہو جاتا ہے۔

 بھارتی میڈیا پر متاثرہ لوگوں کے تیزی سے گرتے بال بھی دکھائے گئے ہیں جبکہ بیماری نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین فی الحال بیماری کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں تاہم ماہرین نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے متاثرہ مریضوں کی جلد  اوربالوں کے سیمپل اکھٹے کر لیے ہیں۔

 طبی ماہرین  کی جانب سے  لوگوں کے تیزی سے بال گرنے کی ابتدائی  وجہ  پانی کی آلودگی قرار دی جا رہی  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed