ضلع لکی مروت میں ٹرک اور گاڑی میں حادثہ کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ میںایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہیں، یہ واقعہ درہ پیزو کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا.ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں ڈی ای او فی میل جنوبی وزیرستان غلام فاطمہ کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ڈرائیور علائوالدین اور کلرک تمیزالدین موقع پر جاں بحق جبکہ ڈی ای او غلام فاطمہ شدید زخمی ہو گئیں.ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک اور گاڑی میں حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے، جاں بحق افراد میں تمیز الدین کا تعلق لنڈی جالندھر اور علاالدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میںزخمی ہونے والی ڈی ای او زنانہ غلام فاطمہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت سے پشاور ریفر کر دیا گیا۔