شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاورمرزا محمد کاشف نے گاڑی چھین کر ڈرائیورکو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 32سال قید اور بارہ لاکھ روپے جرمانہ سزاسنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر شہزاد احمد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم شعیب پرا لزام ہے کہ اس نے معاون تین خواتین ملزمان کے ساتھ ملکرٹیکسی گاڑی (ایکس ایل آئی )کو چارسدہ اڈہ سے سپیشل بک کرائی اور بعد میں ڈرائیور لطیف الرحمان سے گاڑی چھین کراسکوقتل کیا، 18دن بعداسی گاڑی کو چارسدہ روڈ سپین جماعت پر روکا گیا توگاڑی سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی ، تھانہ خزانہ پولیس نے مقتول کی بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، معاون تین خواتین ملزمان ضمانت پر رہائی ہوئیںجبکہ مرکزی ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو دفعہ 302میں عمر قیداو ردس لاکھ روپے جبکہ دفعہ 381اے میں ملزم کو سات سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک سال قید جیل میں گزارنا ہوگی، دوسری جانب عدالت نے معاون تین خواتین ملزما ن کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔