کاوش ویلفیئر فائونڈیشن کی معاونت سے الحبیب ویلفیئر آرگنائزیشن نے الحکمہ ایجوکیشن اکیڈمی کے 30بچوں اور بچیوں میں سکول بیگ تقسیم کیے۔ یہ ایک کمرہ سکول حکمت اللہ خٹک چلا رہے ہیں جس میں زیادہ تر بچے سٹریٹ چائلڈ ہیں جن کے والدین کتابیں کاپیاں اور یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں۔ الحبیب کے صدر عرفان خان آفریدی نے بچوں اور بچیوں سے وعدہ لیا کہ وہ خوب دل لگا کر پڑھیں گے کیونکہ تعلیم روشنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنا انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ اس سے معاشرے میں امن اور بھائی چارہ قائم رہتا ہے۔ انہوں نے انجینیئر عتیق الرحمان صدر کاوش خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے یہ ایکٹیوٹی وجود میں آئی۔ امان اللہ اور ڈاکٹر خادم جی ابراہیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ خدمت خلق کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ لوگ وہی جہاں میں اچھے ،آتے ہیں جو کام دوسروں کے