ذیابیطس کے بغیر بھی ہائی شوگر دماغ کو متاثر کرسکتی ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہائی بلڈ شوگر ان لوگوں میں بھی دماغی صحت کو خراب کر سکتی ہے جن میں ذیابیطس نہیں ہوتا۔

اگرچہ ذیابیطس کے ساتھ رہنے والے افراد میں بلڈ شوگر اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کو اچھی طرح سے دستاویز کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلا تحقیق ہے جس میں اس بیماری کے بغیر بھی ہائی شوگر لوگوں کی دماغی صحت متاثر کرسکتی ہے۔

صحت مند افراد میں گلیسیمک کنٹرول، دل کی صحت میں تغیرات اور دماغی افعال کے درمیان ایسوسی ایشنز کے عنوان سے یہ مطالعہ حال ہی میں جریدے نیورو بائیولوجی آف ایجنگ میں شائع ہوا ہے۔

اس مطالعے میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 146 صحت مند بالغوں کا جائزہ لیا گیا۔ ہر فرد کے لیے محققین نے الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی) ریڈنگ کے ذریعے بلڈ شوگر، ایم آر آئی اسکین اور دل میں تغیرات کی شرح کا استعمال کرتے ہوئے دماغی سرگرمی کا تجزیہ کیا۔

کینیڈا ریسرچ چیئر ان نیورو امیجنگ آف ایجنگ اور بائیو میڈیکل فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر چن نے کہا کہ نتائج صحت مند غذا اور ورزش کے ذریعے آپ کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کے جسم کے لیے بلکہ آپ کے دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed